راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ، ساتھی ارکان نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ استعفے نہیں ، استعفی اپنی ہینڈ رائٹنگ میں ہونا چاہیے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی رولنگ کے مطابق استعفیٰ دینے کا طریقہ کار واضح ہے، استعفیٰ گواہوں کی موجودگی میں اسپیکر کو پیش کیا جانا چاہیے۔راجا پرویز اشرف قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر بنے ہیں اور وہ آج ہی عہدے کا حلف لے لیا۔