وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی۔ حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے۔
Attack On Deputy Speaker In Punjab Assembly @PTIofficial @ImranKhanPTI @pmln_org @president_pmln #کراچی_کس_منہ_سے_آؤ_گے_عمران pic.twitter.com/o41pMIakj4
— Saleem Abbas (@saleema28692295) April 16, 2022
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی شکست دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ گردی شروع کردی۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جتنا چاہے پھڑ پھڑا لو، پنجاب کےعوام کا حق آج مل کررہےگا، پنجاب2018 میں چھینی گئی ترقی واپس لے کر رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی حمزہ شہباز بنیں گے، اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔مریم نواز نے لکھا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لیں۔
اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ PTI کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 16, 2022