یہ توشہ خانہ نہیں بلکہ ن کا شوشہ خانہ ہے ،شہباز گل

16  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے  توشہ خانہ اسکینڈل کو  ن لیگ کا شوشہ خانہ اسکینڈل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ توشہ خانہ نہیں بلکہ ن کا شوشہ خانہ ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ بات سادہ ہے کیا کوئی گفٹ خزانے سے  چھپا کے رکھا گیا ہے ؟ جواب نہیں۔ سوال کیا قانون کے مطابق پورے پیسے جمع کروائے گئے ہیں، جواب ہاں ، پورے پیسے جمع ہوئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کیا تمام چیزیں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس ڈکلئیرہیں، جواب ہاں ڈکلئیر ہیں، عمران خان آپکی طرح کا چورفراڈ نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے

والے تحائف قواعد کے خلاف 14کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے گئے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری ، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے گھڑی تحفے میں دی اور وہ سابق وزیراعظم نے حکومت سے خرید کر باہر جاکر فروخت کردی تو اس میں کیا جرم ہوا؟

انہوں نے کہا کہ جتنا یہ عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اتنے ہی یہ خود گندے ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved