بلقیس ایدھی کےانتقال پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تعزیتی بیان

16  اپریل‬‮  2022

سماجی رہنما بلقیس ایدھی کےانتقال پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تعزیتی بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی ہمدردی کیلئے ان کی خدمات نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو  چھوا، بھارت میں بھی لوگ بلقیس ایدھی کو محبت سے یاد کرتے ہیں، ان کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔

خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں اور انہیں آج میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved