پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں تشدد، مونس الٰہی کا مخالفین کو چیلنج

16  اپریل‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد کے بعد ان کے صاحبزادے مونس الٰہی میدان میں آ گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں آج اسپیکر پرویز الٰہی پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث  ان کا بازو ٹوٹ گیا ۔ اس صورتحال کے بعد ان کے بیٹے مونس الٰہی فوری طور پر پنجاب اسمبلی پہنچ جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ پر سہیل بٹ نے حملہ کیا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ان گلوبٹوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو مجھ سے آ کر لڑو۔ بعد ازاں مونس الٰہی نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پغام میں کہا  کہ یہ ہے ن لیگ کی اصلیت، خود تشدد کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس اکھاڑے کا منظر پیش کر رہا تھا، جس میں ن لیگ اور ان کےاتحادی اور پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار پرویز الٰہی پر بدترین تشدد کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved