پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی اراکین پر تشدد پر قاسم سوری کا بڑا بیان سامنے آگیا

16  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی میں  آج ہونے والے تشدد اور تصادم  پر قاسم سوری کا بیان سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی اور دیگر حکومتی اراکینِ اسمبلی پر پولیس گردی اور اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عوام کے منتخب نمائندوں پر امپورٹڈ لوگوں کو مسلط کیا جائے گا تو ایسے ہی نتائج آتے رہیں گے، خدارا پاکستان پر رحم کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved