پنجاب اسمبلی کا تقدس پامال کیا گیا، امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،شفقت محمود

16  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پر ویز الٰہی کے ساتھ ہوا قابل مذمت ہے ۔
صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پولیس کا اسمبلی ممبران پر دھاوا قابلِ مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی پر ن لیگ کے غنڈوں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں پولیس کا اسمبلی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے اسمبلی میں داخلے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پنجاب اسمبلی کا تقدس پولیس کے ذریعے پامال کیا گیا، امپورٹڈ حکومت کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ممبران پر دھاوا بھی قابلِ مذمت ہے۔

دوسری جانب پرویز الٰہی نے اپنے اوپر ہوئے تشدد پر ایک ویڈیو بیان  میں کہا کہ  وہ کبھی ان لوگوں کو معاف نہیں کریں گے ان لوگوں نے میری عمر کا لحاظ نہیں کیا میں دل کا مریض

ہوں ،یہ سب حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی ایماء پر کیا گیا ۔ اور  ڈپٹی اسپیکر نے اسے جمہورءت کی جیت قرار دیا جبکہ ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اس سارے معاملے پر مونس الٰہی نے ان اراکین سے مخاطب ہو کر کہا اگر کسی  میں ہمت ہے تو بزرگون کے بجائے  مجھ سے آکر لڑے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved