الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنرکی فول پروف سکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا ہےکہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنرکو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ چیف الیکشن کمشنرکی رہائش گاہ اور اسلام آباد سے باہر دوران سفرسکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ دنوں سےچیف الیکشن کمشنرکے اطراف مشکوک اشخاص کو دیکھا گیا ہے۔