عمران خان کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان

16  اپریل‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے کہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا اور پاکستانی قوم اس موقف پر عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام اس جدوجہد میں ساتھ چلنے کا عزم کر چکی ہے، عمران خان نے اپنی سیاست اور اقتدار کی بجائے قوم کی غیرت کو ترجیح دی اور سازشی عناصر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے۔

 عمران خان اپنے ملک اورقوم کی خود مختاری کےلئے ڈٹ گیا ہے اور پاکستان کے میدانوںمیں عوام کی بے پناہ پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ ہیں، عام انتخابات زیادہ دور نہیں اور ان شا اللہ عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے حکومت میں واپس لائیں گے اور ترقی کا سفروہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ منقطع ہواتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد صدیق ، انضمام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان کے ایوانوں میں تووقتی طور پر سازش کامیاب ہو گئی ہے لیکن پاکستان کے میدانوںمیں عمران خان کی تحریک روز بروزعروج حاصل کر رہی ہے جس کی وجہ سے سازشی عناصر خو ف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو کرپشن کے خلاف اور خود مختاری کاجو شعور دیا ہے اس کے انتہائی دورس نتائج ہوں گے اور اس کےلئے جدوجہد کر کے پاکستان دنیا میں منفرد مقام حاصل کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved