ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی دھلائی کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

16  اپریل‬‮  2022

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بتا دئیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نےاپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ان پر عمر بٹ ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے تشدد کیا۔

 یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری  جب اجلاس کی صدارت کرنے کیلئے ایوان میں آئے توپاکستان تحریک انصاف کے  اراکین اسمبلی کی جانب سے سپیکر ڈائس کی طرف لوٹے اچھالے گئے، پھر پی ٹی آئی کے اراکین  نے ڈپٹی سپیکر کا گھیراؤ کیا اور اچانک دھاوا بول دیا، سیکیورٹی اہلکار دوست محمد مزاری کو بچانے کی پوری کوشش کرتے رہے لیکن اس دوران اراکین اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے بال نوچے، لاتیں ماریں اور تھپڑ رسید کئے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ نے رہنماء حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved