خود پر ہو نے والے تشدد کیخلاف پرویز الٰہی نے بڑافیصلہ کر لیا

16  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی میں ہونے والے تشدد  اور تصادم  میں  خود پر ہونے والے ظلم  کیخلافپرویزالٰہی نےبڑا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی  پنجاب اسمبلی میں خود پر ہونے والے تشدد کے خلاف پولیس کو درخواست دینے کے لیے تھانے پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے کیلئے درخواست دے دی۔چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نے تھانا قلعہ گجر سنگھ میں اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے خلاف درخواست جمع کروادی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی بھی ہنگامہ آرائی کے نرغے میں آگئے، پرویز الہٰی ایوان میں تشدد سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد  چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے باہر نکال لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زخمی پرویزالہٰی کے ہاتھ پر پٹی باندھی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں نے مجھے جان سے مروانے کی کوشش کی، حمزہ شہباز آرڈر دے رہا تھا، پکڑ لو ، پکڑ لو ، مار دو ، مار دو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved