ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء نے یمن میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ کر لیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمن کے دارلحکومت صنعاء میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء نے امریکی سفارتخانے کے عملے کو حراست میں لے کر سفارتخانے کی املاک پر قبضہ کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی ملیشیاء نے رواں مہینے میں امریکی سفارتخانے کے 25 سے زائد یمنی ملازمین کو حراست میں لے رکھا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے زیادہ ترافراد کو رہا کر دیا گیا ہے،مگرحوثی جنگجو سفارت خانے کے مزید یمنی ملازمین کویرغمال بنا رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے بھی سفارتخانے کے عملے کو حراست میں لینے کی تصدیق کی، لیکن اعدادوشمار کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حوثی ملیشیاء نہ صرف عملے کو یرغمال بنا رہے ہیں بلکہ  انہوں نے سفارتخانے کی املاک پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  سفارتخانے کی قبضے میں لی گئی  عمارت کو فوری طور پرخالی کردیں اور ضبط شدہ تمام املاک واپس کر دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امریکہ اپنے عملہ کے ارکان کی رہائی اور اپنے احاطے کو خالی کرانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

یادرہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے 2014ء میں یمن کی بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔اس کے بعد یمنی حکومت نے دارالحکومت عارضی طور پر صنعاء سے جنوبی شہرعدن میں منتقل کردیا تھا اوروہ وہیں سے نظم ونسق چلا رہی ہے جبکہ بعض ممالک نے اپنے سفارت خانے بھی صنعاء سے عدن میں منتقل کردئیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved