اگر عمران خان کو واپس نہ لایا گیا تو ؟،شیخ رشید کا بڑا اعلان

16  اپریل‬‮  2022

اگر عمران خان کو وزیر اعظم نہ بنا یا گیا شیخ رشید نے کراچی میں جلسے  سے خطاب کے دوران متنبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی کے جوش و جذبے کو سلام ، میں فاطمہ جناح کے کراچی جلسے میں تھا ، آج عمران خان نے فاطمہ جناح کے جلسے کا بھی ریکار توڑ دیا ہے۔

کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں عمران خان جیسا غیرت مند لیڈر پیدا کرتی ہیں اس کے ساتھ انٹر نیشنل طاقتیں قذافی والا سلوک کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو لوگ فوج کو گالیا ں دیتے تھے ، جن پر فرد جرم لگنے جا رہا تھا ،اسی دن اس چور کو وزیراعظم بنا دیا گیا ، آج فوج سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، عمران خان کو واپس لانا ہو گا ،اگر واپس نہ لایا گیا تو جیلیں بھر دیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا جب مجھے فیصلہ لینا پڑا ، میں ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ اگر اس وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا نہ ہوا تو میں اصلی اور نسلی نہیں ۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved