وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو ا ہی نہیں ،پر ویز الٰہی کا بڑا اعلان

16  اپریل‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی ایوان میں ہوئی ہی نہیں، ایوان میں ساری کارروائی غیرقانونی تھی، مجھے ڈنڈے بھی مارے گئے، آدھے پونے گھنٹے تک بے ہوش رہا۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا  تھا کہ اب میں اسپیکر ہوں اور ایوان کا کسٹوڈین ہوں، اب کل سے میں بطور اسپیکرخود فیصلے کروں گا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے لیے آدھی رات کو عدالت نہ کھولیں، چاہتے ہیں دن کی روشنی میں انصاف دیں، انتخاب ہوا ہی نہیں یہ جعلی وزیر اعلیٰ ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اس انتخاب کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے میں اسپیکر ہوں اور میں کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں، کوئی چیز ہوئی ہی نہیں تو نوٹیفکیشن کیسا؟ یہ اسمبلی کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ پولیس کو بلایا جائے، آرٹیکل69 ہے کہ آپ اسپیکر کی کارروائی کو چیلنج نہیں کرسکتے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اب انہوں نےخود ہی پنڈورا باکس کھولا ہے تو یہ ہرجگہ ہوگا، عوام اور قانون کی نظر میں ان کی حیثیت ہے ہی نہیں ہے ۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ساری کارروائی کو کمشنر، ڈی سی، آئی جی اور چیف سیکریٹری مانیٹر کر رہے تھے، میں پیچھے جا کر لوگوں کو لڑنے سے روک رہا تھا، رانا مشہود نے میری نشاندہی کی پھر مجھ پر تشدد ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مجھے اتنے زور سے مارا گیا کہ میں بے ہوش ہوگیا، حکم یہ تھا کہ جب تک میں مر نہیں جاتا چھوڑنا نہیں، اس تمام کارروائی کو کمشنر عثمان، ڈی سی چٹھہ اور آئی جی مانیٹر کر رہے تھے، انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے یہ غیرقانونی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved