عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نو منتخب حکومت کی رخصتی کی تاریخ بتا دی ہے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت 30 مئی تک ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے مشکل وقت تھا جب میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اگر میں اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑا نہ ہوا تو میں اصلی اور نسلی نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو قومیں عمران خان جیسا غیرت مند لیڈر پیدا کرتی ہیں اس کے ساتھ انٹر نیشنل طاقتیں قذافی والا سلوک کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو واپس لانا ہو گا ،اگر واپس نہ لایا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔