وزیراعظم کا رمضان کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

16  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر رمضان کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اجلاس میں مہنگائی کا معاملہ اٹھایا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں غیر فطری طور پر نہیں بڑھائیں، تاہم حکومتی اجلاس میں شامل تمام اراکین نے بھی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی تجویز دے دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں آئندہ بجٹ تک نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved