عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پاکستان سے چلے گئے۔
طابق شہزاد اکبر اتوار کی علی الصبح اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔شہزاد اکبر دبئی سے لندن جائیں گے۔گزشتہ دنوں شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل کئے گئے تھے۔دونوں افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام فوری طور پر اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
2018 میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب مقرر کیا تھا تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا بھی مشیر بنایا تھا۔اس کے علاوہ سابق پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مبینہ طور پر کرپشن سے بیرون ملک بنائے گئے اثاثہ جات کی برآمدگی کے لیے ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ بھی قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی بھی شہزاد اکبر کو ہی دی گئی تھی۔جنوری 2022 میں شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔