این اے 33 ہنگو میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، انتخاب میں پی ٹی آئی حصہ لے رہی ہے؟

17  اپریل‬‮  2022

خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں تحریکِ انصاف کے ڈاکٹر ندیم خیال، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللّٰہ، اے این پی کے سعید عمر اور 2 آزاد امید وار عتیق احمد اور محمد سعید شامل ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔اس حلقے میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved