وزیر اعظم شہباز شریف نے دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ،200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے۔
چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 2.6 ٹریلین روپےکی لاگت سےمختلف منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں، منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیداہوں گی،منصوبےکی تکمیل سےبجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا، منصوبےکی تکمیل سےآبپاشی کیلئےپانی کی فراہمی بڑھےگی، قومی اہمیت کےمنصوبےسےفوڈسکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔