شہزاد اکبر کے بعد ایک اورسابق وفاقی وزیر بھی بیرون ملک روانہ

17  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف حکومت کے جاتے ہی  عمران خان کے ساتھیوں نے بھی ساتھ چھوڑ کر بیرون ملک جانا شروع کر دیا، شہزاد اکبر کے بعد ایک اور سابق وزیر بھی بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

پی ٹی آئی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار  بھی بیرون ملک چلے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار پشاور ایئر پورٹ سے بیرون ملک گئے۔

 قبل ازیں عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر دبئی روانہ  ہوگئے۔ شہزاد اکبر نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 615  کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ،شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد شہزاد اکبر کا نام  اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا  جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ شہزاد اکبر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved