پولیس نے پر ویز الٰہی پر تشددکا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا

17  اپریل‬‮  2022

قلعہ گجر سنگھ لا ہور  پولیس نے اسپیکر صوبائی اسمبلی پر ویز الٰہی پر تشدد کا مقدمہ بغیر میڈیکل ر پورٹ کے درج کرنے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری پر تشدد اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر دیا گیا، جس میں اقدام قتل، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر انھوں نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ قلعہ گجر سنگھ خود جا کر درخواست دی تھی۔

تاہم قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پرویز الہٰی کو اپنا میڈیکل کرانے کی ہدایت کر دی، تھانے نے ان کو میڈیکل کرانے کے لیے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کرانے آئیں تا کہ معائنے کے بعد مزید کارروائی کی جا سکے۔

دوسری جانب  حمزہ شہباز کی آج رات حلف  اٹھانے  کی تقریب ہونا ہے جو کہ کھٹائی میں پڑنے کا شکار ہو سکتا ہے ۔

پر ویز الٰہی اس حوالے سے واضح  کر چکے ہیں کہ  میں جعلی وزیر اعلیٰ کو نہیں مانتا ،کسٹوڈین میں ہو ں گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved