پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کمیشن بنانے کے لیے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو بدلنا شروع کر دیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کمیشن بنانے کے لیے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے تمام منصوبے شفاف طریقے سے چلائے۔
شہباز شریف نے آتے ہی بڑے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو بدلنا شروع کر دیا اور اپنے ٹھیکیدار لانے شروع تا کہ کمیشن بنایا جا سکے۔انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے خان پیچھے چڑھا ہوا ہے تو مار دھاڑ میں تیزی کر دی گئی۔ خان نے یہ تمام منصوبے شفاف طریقے سے چلائے لیکن اب کمیشن مافیا…..
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 17, 2022