معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کراچی کے شہریوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’ شکریہ کراچی، آپ نے ہمارے دل جیت لیے‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ سچے لیڈر ہیں عوام آپ کے ساتھ ہے، آپکی آواز میں شامل ہے قوم کی آواز‘۔
Thankyou ♥️khi you have won our hearts @ImranKhanPTI you are a true leader people are with you ♥️🙏🏼🇵🇰 ..apki awaaz mai shamil hai qaum ki awaz pic.twitter.com/DkqpQsxBHi
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 16, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونےوالے عمران خان کے جلسے میں کراچی کی عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جس مین معروف ادا کا ر فیروز خان ،اور ادا کارہ سائرہ یو سف سمیت مریم نفیس نے بھی شرکت کی اور عوام میں جوش و ولولہ کا با عث بنے ۔