باجوڑ میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں

ڈی پی اوعبدالصمد خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا راغگان ڈیم کے قریب ہوا جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرو ل بم سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ایس ایچ او کابل شاہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ کسی نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved