گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز سے حلف لینےکا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حلف لینےکا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے، وزیرِ اعلیٰ کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرا دی ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا، آئین اور قانون کے تحت کروں گا، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی بڑی وضع داری سے ایوان چلاتے رہے ہیں، ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔