پرویز الٰہی پر تشدد کے الزام پر رانا مشہود کا موقف سامنے آگیا

17  اپریل‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز  ہونےوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو نکال لی ہے ، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ  کل جو پنجاب اسمبلی میں کیا گیا وہ جمہوریت پر بد ترین دھبہ ہے ، ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی ، ہم سے سینیٹ کا الیکشن لیا گیا  ہم نے تسلیم کیا ، لیکن کل پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کا اصلی چہرہ قوم نے دیکھ لیا ، آپ اپنی مرضی سے فیصلے عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، یہ نہیں چلے گا۔

رانا مشہود احمد نےمزید کہا کہ  پنجاب اسمبلی کے گرد خار دار تاریں لگا کر نو گو ایریا بنایا گیا ، پرویز الٰہی اپنے ذاتی غنڈے لے کر آئے  ہوئے تھے ، پرویز الٰہی نے الزام لگایاکہ میں نے  ان پر حملہ کیا ہے ، یہ کیسا حملہ تھا ، کیسا بازو ٹوٹا تھا  جو دو منٹ میں جڑ گیا۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے چوہدری شجاعت کی رواداری کی سیاست بھی دفن کر دی، گجرات سے غنڈوں کو بلایا گیا اورغنڈہ گردی پر تھمز اَپ کرتے رہے، ن لیگ ان کے گھر پلیٹ میں رکھ کر وزارت اعلیٰ کی پیشکش لے کرگئی تھی،  مگران کے بیٹے نے برا سلوک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے آکسیجن ماسک اور پائیو ڈین لگاکر ڈراما کیا، گورنر عمر چیمہ آئین کی خلاف ورزی کےکھیل کا حصہ نہ بنیں ، پرویز الہٰی کوئی ایک ویڈیو ثبوت پیش کردیں جس میں ان پر تشدد کیا جارہا ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران پرویز الہٰی زخمی ہوگئے تھے، اس سے قبل حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر بھی تشدد کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ پنجاب اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ایوان میں داخل ہوئے تو ارکان نے ان پرحملہ کیا، اراکین نے لوٹے پھینکے اور ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس پر چڑھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved