باجوڑ کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، کوئٹہ واقعے میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوکانوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں آمدورفت کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔