گونر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

17  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا ، عمر سرفراز  چیمہ کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کردی۔وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر کو بھیج دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے، آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کرونگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے بطور گورنراسمبلی کی کارروائی کی رپورٹ مانگی ہے، رپورٹ پر ریویو کررہےہیں،فیصلہ مشاورت سے کرینگے۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ن ش کی لڑائی میں انھوں نےجمہوریت کو نقصان پہنچایاہے، پرویزالہیٰ پر تشدد افسوس ناک ہے،اسکی مذمت کرتے ہیں، سب کا کردارقوم کے سامنے آگیاہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپيکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کی بطور وزيراعلیٰ کامیابی کا نوٹفیکشن گورنرہاؤس کوبجھوادیا۔ نوٹيفکيشن ميں گورنرہاؤس کی جانب سے حمزہ شہبازکی کاميابی کا اعلاميہ جاری کرنے کا مطالبہ کيا گيا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved