مائرہ ہاشمی نے پیپلز پارٹی اور چیئر ین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو سامنے پُل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے۔
تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے سے متعلق ایک میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسیٰ روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پُل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا ’مائرہ ڈاؤن ‘ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔
مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ حاجی محمد حفیظ عرف گوگاکی بیٹی ہیں۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔