گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

17  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے پر فواد چوہدری  کا ردعمل سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سمری منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے، ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، لہٰذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved