پاکستان کسٹمز کی بڑی کاروائی ،جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی گرفتار

17  اپریل‬‮  2022

پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے ساڑھے 3 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد ہوئی، مسافر نے منشیات مہارت کے ساتھ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
کسٹمز ترجمان نے کہا کہ مسافر جاوید راہی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچا، انٹرنیشنل آئیریول پر موجود پاکستان کسٹمز کے عملے نے ملزم کو گرفتار کر کے کوکین برآمد کر لی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں کوکین کی قیمت 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved