عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51 ڈالرز پر آگئی۔جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 سینٹ کمی کے بعد 82.17 فی بيرل ہوگئی ہے۔دوسری جانب امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد قيمت 80.79 فی بيرل ہوگئی ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔

دوسری جانب  کے مطابق اوگرا کی جانب سے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved