عمران خان کی کراچی جلسے میں تقریر پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا

17  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز کراچی جلسے میں تقریر پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا بیان سامنے آیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دے کر ایک اور یوٹرن لیا، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پربھی یوٹرن لیں گے۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا کہنے والے عمران خان اب ہر جلسے میں این  آر او مانگنے پر مجبور ہیں، عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بھی متنازع بنانےکی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں فارن فنڈنگ معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دباؤ ڈالا۔ فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے، پیپلزپارٹی آزاد اور خودمختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن میں واضح کر دوں کہ ایسا کی ا تو ملک کا نقصان ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved