نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف بر داری کا معاملہ حل نہ ہو سکا

17  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری ک امعاملہ مزید تا خیر کا شکار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب موخر کردی تھی جس پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

تاہم گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے اور جب تک صدر پاکستان مجھے عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں اور کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتا، جب تک صدر مملکت کا نوٹیفکیشن نہیں آتا گورنرپنجاب کے طورپرکام کرتا رہوں گا۔

خیال رہے اگر گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار کرتے ہیں تو پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کا مجاز ہوگا اور اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی حلف لینے سے انکار کرتے ہیں تو پھر صدرمملکت حلف کے لیے مجاذ شخصیت کو نامزد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کل کے انتخابی عمل میں پیش آنے والے واقعات پر سیکرٹری اسمبلی سے آج رپورٹ طلب کی ہے اور وہ رپورٹ کے بعد حلف لینے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تشدد، گرفتاریوں، ہنگامہ آرائی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے تھے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved