لندن میں نوز شریف کے گھر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

17  اپریل‬‮  2022

لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میاں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئی۔انہوں نے نعرے بازی کی اور لیگی کارکنوں پر انڈے پھینکے۔
دوسری جانب لندن میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کچھ اس طرح سے رد عمل دیا تھا  کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اتوار کو اُن کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالاں کہ اُن کا پاکستانی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جمائما نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جب کہ اُن کے بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہی حالات واپس آ گئے ہیں جب 90کی دہائی میں وہ لاہور میں تھیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائیوں کے سیاسی فیصلوں یا بیانات کی ذمے دار نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ آج کے دن جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے بنا رکھا ہے جو کئی ماہ سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved