وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی ہے، ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو ہمیشہ اہمیت دی، ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق اہم اتحادی ہے، ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کی پالیسی اختیار کی ہے، پنجاب میں کبھی سولو پالیسی اختیار نہیں کی، پنجاب میں مشاورت کا عمل ہمیشہ ترجیح رہا ہے اگر اتحادیوں کے کوئی تحفظات ہوئے تو انہیں دور کریں گے، اتحادی ہوں یا منتخب ارکان ان کی رائے کو ہمشہ وزن دیا ہے، پنجاب میں مشاورت کا عمل ہمیشہ ترجیح رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، یہ سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ ہے، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، یہ تینوں ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں، عوام انہیں 2018 کے عام انتخابات میں مسترد کر چکے، قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، آج کراچی میں پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا۔