عمران خان کیلئے اچھی خبر ، آرمی چیف نے اشارہ دے دیا

17  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے اچھی خبر ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ مثبت اشارہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور میں ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات ہوئی ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلے الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں جو صاف اوور شفاف ہونگے ۔
آرمی چیف نے پیشگوئی کی موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے اورہم کھلے دل سے عمران خان کو قبول کرینگےاور سلیوٹ بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مشترکہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی اور بعد میں وہ کامیاب ہوگئی جس کے نتیجہ میں عمران خان کو وزرات عظمی سےہاتھ دھونا پڑا ، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز ملک کے 23 وزیر اعظم منتخب ہوئے ، جس پر عوام میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اس سب معاملے کی پشت پناہی اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گذشتہ پریس کانفرنس میں تردید کرتے ہوئے کہا ےتھا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved