نجی تقریب سے گفتگو کرتتے ہوئے آرمی چیف نے بتا دیا کہ عمران خان نے کیا غلطیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریٹائر ڈ جنرلز کی تنظیم کے ترجمان میجر عادل راجا کے مطابق آرمی چیف نے بتایا کہ ہم نے قانون سازی میں عمران خان حکومت کی مدد کی اور سیاسی طور ملک کیسے چلانا ہے اس پر بھی ان کی رہنمائی کی لیکن عمران خان اکیلے ہی ملک چلانا چاہتے تھے ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ٰ کا غلط انتخاب ، علیم خان اور پرویز خٹک جیسےگروپ کو نظر انداز کرنا ،اپنے ایم این ایز اور ایم پے ایز سے دوری عمران خان کی ناکامی کا سبب بنا ہے ۔
آرمی چیف نے پیشگوئی کی موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عمران خان دوبارہ
Pervez Ktk. Was arrogant & remained at distance from his MNAs/MPs. Sent MNS abroad himself. Hopefully heading towards General Elections which will be fair; IK seems to be the next PM & we will accept him. Army distanced from current polotical turmoil, Judiciary is not under us.
— Major Adil Raja (R) (@soldierspeaks) April 17, 2022
وزیر اعظم منتخب ہونگے ،ہم کھلے دل سے عمران خان کو قبول کرینگےاور سلیوٹ بھی کریں گے۔
“امید ہے کہ ہم اگلے الیکشن کی جانب گامزن ہیں جو صاف اور شفاف ہونگے اور جس میں لگ رہا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونگے جو ہم کھلے دل سے قبول کرینگے”۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آج لاہور میں ریٹائرڈ افسران سے خطاب۔— Major Adil Raja (R) (@soldierspeaks) April 17, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مشترکہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی اور بعد میں وہ کامیاب ہوگئی، جس کے باعث عمران خان کو وزرات عظمی سےہاتھ دھونا پڑے ، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز ملک کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ، جس پر عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اس سب معاملے کی پشت پناہی اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گذشتہ پریس کانفرنس میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔