پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء تیمور تالپور نے نام لئے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خصوصی طیارے کا کرایہ فرح گجر نے ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جب عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے جلسے سے خطاب کرنے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ یہ خصوصی طیارہ ملک ریاض کا ہے۔ بعد ازاں حقائق سامنے آنے پر پتا چلا کہ وہ طیارہ ملک ریاض کا نہیں بلکہ اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی ملکیت ہے، جسے کرایہ ادا کر کے لیا گیا، اور اس کے کرائے کا اہتمام دبئی میں مقیم ایک کاروباری شخصیت نے کیا۔
ان خبروں پر پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر میں کہوں کہ عمران خان کے خصوصی طیارے کیلئے 29 لاکھ روپے کی رقم دبئی کے کسی بزنس مین نے نہیں بزنس وومین نے ادا کی ہے، تو یہ بات غلط نہیں ہو گی۔
عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کی 29 لاکھ کی رقم دبئی سے کسی بزنس مین نے ادا کی اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وومین تھی تو بات غلط نہیں ہو گی اور اس بزنس وومین کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے.
— Taimur Talpur (@TalpurTaimur) April 16, 2022
تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ اس بزنس وومین کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔
واضح رہے کہ اینگرو کی جانب سے عمران خان کو طیارہ فراہم کرنے کے فیصلے پر ن لیگ نے بھی کڑی تنقید کی ہے۔