ریحام خان کی پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے اداکاروں پر تنقید

17  اپریل‬‮  2022

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں فنکار برادری  نے شرکت کی جس میں معروف اداکار بھی شامل تھے۔

جلسے کی تصاویر اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جب کہ ساتھ ہی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

اداکار منیب بٹ جلسے میں شرکت نہ کرسکے لیکن انہوں نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنی گاڑی پر پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میں جلسے میں موجود نہیں تھا، لیکن کیا ردعمل دیا ہے کراچی نے۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ریحام خان نے لکھا کہ ‘جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں ،کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved