انسان درندہ بن گیا، کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کا ریپ

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ میں ایک 80 سالہ ضعیف خاتون کو ریپ کرنے والے درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کا مقدمہ بیوہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ بیوہ خاتون  کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ گاؤں کھوکھراں والی سے ہے ۔ صدر پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں مدعیہ نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھا راجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو ان کے گھر میں گھس آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ان پر قابو پا کر ان کے گردن میں رسی ڈال کر انہیں باندھا اور اس کے بعد مبینہ طور پر ریپ کردیا۔بعدازاں پولیس نے معمر خاتون کو طبی معائنے کے لیے کمالیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس گھناونے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved