ایم کیو ایم کا دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ مشروط اتحاد کا اعلان

17  اپریل‬‮  2022

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کردیں، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہونگے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان صرف کاغذ نہ لہرائیں ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگر سازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عدالتی کمیشن بناکر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے، جبکہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کیلئے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved