آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا میجر حارث پر تشدد کے واقعے پر واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا اور واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 13 اپریل کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے گارڈز نے جھگڑے پر پاک فوج کے افسر میجر حارث کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔