گورنر سندھ کا عہدہ کسے ملے گا، حتمی فیصلہ کر لیا گیا

17  اپریل‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہماری جماعت کو سندھ کی گورنر شپ کی پیشکش کی ہے۔

نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ پیش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ گورنر شپ کے علاوہ دیگر وزارتوں کیلئے بھی ن لیگ نے رابطہ کیا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے جن سے شہری سندھ کا فائدہ ہو، ہم سے جو وعدے کئے گئے پہلے وہ پورے ہوں، وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائے 7 روز گزر چکے ہیں، لیکن کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادی جماعتوں میں ڈیڈ لاک کی صورتحال ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved