پاکستان نے واہگہ بارڈر سے بھارت کی افغانستان کو گندم اور ادویات کی ترسیل کے وقت میں توسیع کر دی

17  اپریل‬‮  2022

پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پچاس ہزار میٹر ک ٹن گندم اور زندگی بچانے والی دوائوں کی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے افغانستان کو ٹرانسپورٹیشن کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افغان عوام کے ساتھ خصوصی ہمدردی کے تحت نومبر 2021میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی انسانی ہمدردی کے تحت واہگہ بارڈر کے ذریعے ترسیل کی اجازت دی تھی۔ انسانی ہمدردی کے تحت ان اشیاء کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے دیا گیا وقت 21مارچ 2022کو ختم ہو گیا۔

حال ہی میں بھارت کی حکومت نے گندم اور ادویات کی ترسیل کے کام کو مکمل کرنے کے لئے حکومت سے ٹائم پریڈ میں توسیع کی درخواست کی تھی ۔ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی بنیاد پر حکومت نے ٹرانسپورٹیشن کا عمل مکمل کرنے کے لئے دیئے گئے وقت میں دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے گندم اور ادویات کی ترسیل کا طریقہ کار وہی رہے گا جو قبل ازیں بھارت کو بتا دیا گیا تھا۔ ٹرانسپورٹیشن کے وقت میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلہ کے بارے میں اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved