توشہ خانہ کیس پر جماعت اسلامی کا ملکی اداروں سے بڑا مطالبہ

17  اپریل‬‮  2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے توشہ خانہ سے متعلق گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ حاصل کیا؟

انہوں نے کہا کہ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں، کیونکہ سیاست میں تشدد جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے اور پرانے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائےجلد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل الیکشن اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، اور عدلیہ، الیکشن کمیشن اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved