اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافے سے ایک کروڑ افراد انتہائی غربت میں چلے جاتے ہیں، عالمی بینک

17  اپریل‬‮  2022

عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک ڈبلیوایف پی اور عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہان نے غذائی سلامتی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ ملپاس، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی اور ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کے موسم بہار اجلاس کے آغاز سے قبل اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ دنیا پیچیدہ بحرانوں سے دوچار ہے۔

یوکرین میں جنگ کی وجہ سے کورونا کی عالمی وبا سے متاثر معیشت بحالی کی کوششوں کونقصان پہنچ رہاہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور رسد کی کمی سے دنیا بھر میں دباؤ بڑھاہے اورمزید لاکھوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے جارہے ہیں ۔

یہ صورتحا ل غریب ترین ممالک کے لیے زیادہ تشویش ناک ہے جن کی درآمدات کا زیادہ حصہ غذائی اشیاء پرمشتمل ہوتا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ متوسط آمدنی والے ممالک میں بھی خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

عالمی بینک کے اندازے کے مطابق غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ہر ایک فیصد اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں 10 ملین افراد انتہائی غربت میں چلے جاتے ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی رسد میں نمایاں کمی سے زیادہ تر ممالک میں خوراک کی پیداوار پر اثرات مرتب ہوتے ہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد کے جھٹکے بہت سے متاثرہ ممالک خاص طور پر وہ جو پہلے سے ہی تنازعات سے متاثر ہیں، میں سماجی تناؤ کو بڑھا سکتے ہیں۔

بیان میں ہم بین الاقوامی برادری سے خوراک کی ہنگامی فراہمی، مالی امداد، زرعی پیداوار میں اضافہ، اور کھلی تجارت کے مربوط اقدامات کے ذریعے فوری طور پر کمزور ممالک کی مددکرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

بیان میں اقتصادی طورپرکمزور ممالک میں گھریلو زرعی پیداوار کو بڑھانے اوران ممالک میں مالی معاونت کی فراہمی کے عزم کااعادہ کیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ خوراک کے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو مربوط انداز میں مدد فراہم کی جائے، ہم ہنگامی بحران سے نمٹنے میں ممالک کی مدد کیلئے اپنے کثیرالجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved