شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی جانب سے پاکستان کے25 ہزار خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

17  اپریل‬‮  2022

شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000 فوڈ پیکجز  کی تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ پہلے مرحلہ میں 25000 فوڈ پیکجز كی تقسیم ماہ رمضان میں جاری ہے جس سے صوبہ سندھ ، پنجاب اور گلگت بلتستان کےتقریباً 1لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے، اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی): سعودی سفارتخانے کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امدادی فوڈ پیکج  کےتحت تقسیم کئے جانے والا ایک فوڈ پیک 97 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلو فائن آٹا، 5  کلو دال چنا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 2 کلو کھجور اور 5 کلو چینی شامل ہیں۔

فوڈ پیکس کا مجموعی وزن 2425 ٹن ہے جواین ڈی ایم اے اور مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ سندھ کے 9 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی)، صوبہ پنجاب كے 3 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کےضلع روندو کےزلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved