کرائم منسٹر کا مودی کو کشمیر پر کمزور مؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں، فواد چوہدری

18  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کشمیرپرکمزورموقف والا خط مسترد کرتے ہیں۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کرائم منسٹر کا نریندر مودی کو کشمیر پر کمزور مؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  امپورٹڈحکومت کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔ جب تک مودی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال نہیں کرتا مذاکرات کی گفتگو بھی کشمیریوں سے غداری ہو گی۔ پوری قوم مقبوضہ کشمیر پر یکسو ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved