سابق کپتان شاہد آفریدی کا عمران خان سے سوال

18  اپریل‬‮  2022

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے۔

 شاہد آفریدی نے سابق اور موجودہ وزرائے اعظم کی کارکردگی سے متعلق اہم پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا عمران بھائی کے پاس ایسی ٹیم تھی جو انکے وژن کو لے کر چلتی؟۔شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ عمران بھائی کی بھرپور حمایت کی ہے، ہمارے عمران بھائی کا بہت بڑا اور زبردست وژن تھا جسے دیکھ کر مزہ آرہا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا لیڈر خود کام نہیں کرتا، وہ وژن بناتا ہے اور اس کی ٹیم کام کرتی ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کو سڑکوں پر آنے کے بجائے پارلیمنٹ میں جانا چاہیے، پارلیمنٹ ایسی جگہ ہے جہاں عمران بھائی مضبوط اپوزیشن کے طور پر آسکتے تھے جو کہ حکومت پر دباؤ ہوتا اور اس طرح وہ کام کرتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved